مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں افغان اور امریکی فوجی کے فضائی حملوں کے دوران 68 دہشت کرد ہلاک ہوگئے جبکہ قندھار میں ایک ہی خاندان کے7 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ اطلاعات کےمطابق شمال مشرقی صوبہ بدخشاں اور غزنی میں فضائی حملوں کے دوران 62 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صوبہ ننگرہار میں افغان فورسزکی کارروائی میں وہابی دہشت گردداعش کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر افغان فورسز نے صوبہ وردک میں طالبان سے کئی اہم چیک پوسٹیں دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغانستان میں افغان اور امریکی فوجی کے فضائی حملوں کے دوران 68 دہشت کرد ہلاک ہوگئے جبکہ قندھار میں ایک ہی خاندان کے7 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
News ID 1865246
آپ کا تبصرہ